ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا کے انموڑ چک پوسٹ پر 9لاکھ روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب سمیت سواری ضبط : ڈرائیور فرار

جوئیڈا کے انموڑ چک پوسٹ پر 9لاکھ روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب سمیت سواری ضبط : ڈرائیور فرار

Fri, 05 Mar 2021 20:23:32    S.O. News Service

جوئیڈا:5؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)ریاست گوا سے غیر قانونی طورپر شراب سپلائی کرنےو الی سواری کو جوئیڈا کے انموڑ چک پوسٹ پر ایکسائز عملہ نے  جانچ کے دوران  اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جمعرات کی رات گوا سے ہبلی کی طرف روانہ ایچ آر 55Q6077رجسٹرڈنمبر والی سواری جوئیڈا کے انموڑ چک پوسٹ پر پہنچی تو عملے نے جانچ کے لئے سواری کوروکا تو سواری کا  ڈرائیور سواری چھوڑکر فرار ہوگیا ۔

عملے نے سواری کی جانچ کی تو اس میں سے 300شراب کے باکس میں قریب 9لاکھ روپئے مالیت کی  2700لیٹر شراب پائی گئی ۔ عملے نے 15لاکھ روپئے مالیت کی سواری سمیت شراب ضبط کرلی ہے۔ ایکسائز افسران معاملےکی جانچ میں جٹ گئے  ہیں۔


Share: